سنو فال ایمرجنسی پلان تیار بھی فائنل

مری ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ برفباری سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے محکمہ ہائی وے میشنری اور ریسکیو 1122 کو خصوصی احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر 13 فسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئےہیں ہرسنٹرز میں ہائی وے مشینری ، ریسکیو 1122 ، جنگلات ، سمیت دیگر متعلقہ محکمے بھی موجود ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال مری میں سنو فال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سرکاری ادراروں کے سربراہان سمیت مری کے تمام سٹیک ہولڈر نے شرکت کی انکا کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں سنو فال ایمرجنسی پلان تیار بھی فائنل کرلیا گیا ہے