مری جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام ائین شریعت و تحفظ بیت المقدس کانفرنس آج اتوار کے روز مری میں منعقد ہوگی اس تاریخی کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا تاریخی خطاب ہوگا کانفرنس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ھے جے یو ائی کے ضلعی عہدیداران قاری سیف اللہ سیفی۔ڈاکٹرضیاء الرحمن امازئی۔ ارشد عباسی ، پروفیسر زبیر عباسی ،قاری راشدنواز۔ندیم اخلاص عباسی اوردیگرنے کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے قاہدجمعیت مولانا فضل الرحمان کے اس تاریخی جلسہ کے سیکیورٹی کے انتظامات سرکاری سطح پر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کہ اپنے سکیورٹی انصار الاسلام انصار الاسلام کے حوالے کردی کہ سینکڑوں رضاکار ایک روز مری ایک روز پہلے ہی مری پہنچ گئے ہیں ان کے حوالے کر دی سب سے بڑا جلسہ ہوگا مری مار روڈ پر جی پی او کی تاریخی بلڈنگ کے سامنے مولانا فضل الرحمن کے جلسہ کے لیے خصوصی سٹیج تیار کیا گیا ہے اس کانفرنس کے حوالے سے گزشتہ ایک ماہ سے جے یو ائی کے عہدے داران اور ممبران کی جانب سے ضلع مری کے مختلف علاقوں سمیت علاقہ گلیات اور کوٹلی ستیاں ازاد کشمیر کے بھی دورے کیے گئے اور کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی مری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو ائی کے رہنماؤں الحج قاری سیف اللہ سیفی ڈاکٹر ضیاء الرحمن ہمازئی قاری راشد نواز عباسی ندیم اخلاص عباسی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ مری کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا جلسہ ہوگا مری کے عوام سے ایک عرصہ بعد قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے حکومت کی جانب سے قومی انتخابات کے اعلان کے بعد جمعیت علماء اسلام کا یہ پہلا بڑا تاریخی جلسہ ہوگا جس کے ساتھ ہی انتخابی مہم کا بھی اغاز ہوگا کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمن اپنے قطر ترکی کے دورہ اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے دورہ قطر کے دوران حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کر کے ایک ارب 76 کروڑ روپے کے امداد فلسطینی مسلمانوں کے لیے حوالے کی جے یو ائی نے بتایا کہ کانفرنس کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے