مری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات مری میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک ادبی پروگرام منعقد ہوا۔ اس تقریب میں علاقہ کے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں نے شرکت کی۔ بچوں نے علامہ محمد اقبال کے پیغام پر تقاریر اور کلام اقبال پیش کیا۔ تقریب میں علامہ محمد اقبال کی شخصیت، فلسفہ اور فکر پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترم محمد امین خان لغاری تھے۔ اس کے علاوہ ساجد محمود عباسی ڈائریکٹر ہمالیہ کالج، محمد نعیم عباسی پرنسپل پریسیپٹر سکول اور مولانا زاہد عباسی معلم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اوسیاہ نے خطاب کیا۔ صدر پریس کلب مری سدھیر احمد عباسی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ تقریب کی صدارت رئیس مدرسہ جناب ثاقب مسعود عباسی نے کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی شاعری کا قرآن اور اسلام سے تعلق واضح کیا اور اس بات پر زور دیا کے فکر اقبال کو عام کرنے کی اس دور میں اشد ضرورت ہے۔