گوجر خان(محمد عاصم) سابق وزیراعظم پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گوجرخان چنگا میرا آمد اور شاندار جلسے سے خطاب گوجر خان میرا خواب ہے حلقہ کے ہر گھر میں گیس جلے گوجر خان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اعلی تعلیم گھر کی دہلیز پر میسر ہو آپ نے 8فروری کو میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے نااہل لوگوں کو منتخب کر کے ہم اپنا اور پاکستان کا نقصان کرتے ہیں جو اسمبلی میں جا کر گونگے بن جاتے ہیں ووٹ کی پرچی سے ہم نے اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کو مستقبل سنوارنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چنگامیرا راجہ شبیر اختر کی رہاشگاہ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاسابق وزیر اعظم پاکستان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا عوام میرے دلوں میں بستے ہے میری پوری کوشش ہوتی ہے کے عوامی مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کئے جائیں آپ نے 8فروری کو کسی کلاس فیلو کسی رشتہ دار کےکہنے پر نہیں بلکہ میرٹ پر ووٹ دینا ہےہمارے ملک کی بدقسمتی ہے ہم 75 سال سے برادری ازم یا پھر مذہب کے نام۔پر ووٹ دے رہے ہیں جسکا نقصان ہمارے ملک کو رہا ہے لیکن اب آپ لوگوں کو سوچنا ہو گا کے اب ہم نے اپنے بچوں کی بہتری علاقے کی خوشحالی کے لئے سوچنا ہے اور یہ میرا منشور ہےاب آپ کے بچوں کو اب لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں آپ اپنے بچوں کو پوٹھوہار یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل کرائیں اب آپ کے پاس پوٹھوہار یونیورسٹی کا کیمپس گوجرخان میں آچکا ہے . اس کے علاؤہ بہت جلد حبیب چوک نادرا آفس کا بھی افتتاح ہوگا راجہ پرویز اشرف نے کہا کے اگر آپ نے مجھے منتخب کروایاتو دو سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنانا میرا منشور ہے۔