مری وادی تیراہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید نائیک عبدالقادر ستی کی نمازجنازہ آج 7 نومبر 2023 کو مری میں ادا کی گئی، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی نماز جنازہ میں شرکت اور شہید کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ گہل مری میں سپر د خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ ہم وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔(