مری ہمیں سیاست کا معیار بدلنا پڑے گا ملکی مسائل کا حل الیکشن نہیں ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز عدلیی فوج اور سیاسی پارٹیوں کی مشاورت بہت ضروری ہے سب کو مل کر ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنا پڑے گا آج جو ملک کے حالات ہیں اس کی تمام پارٹیاں زمہ دار ہیں جو اقتدار میں رہی ہیں شاہد خاقان عباسی ہمارا ماٹو ہے کہ ہر گاوں اور ہر گھر ہمارا اپنا ہے اور حلقے کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے جس کو ہم ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جن علاقوں میں گیس کا کام شروع ہوا ہے وہ 2018 کے منظور شدہ منصوبے ہیں جس پر پی ٹی آئی حکومت ایک فنڈ بھی جاری نہ کرا سکی اور چار سال تک یہ منصوبے بند پڑے رہے اب پی ڈی ایم کی حکومت میں شاہد خاقان عباسی نے ان منصوبوں کے فنڈز جاری کرائے جو علاقے رہ گئے ہیں وہاں بھی گیس منصوبے شروع ہوں گے حافظ عثمان عباسی سن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے رہنما قاسم اسحاق عباسی ندیم اسحاق عباسی کی میزبانی اظہر عباسی کے زیر انتظام مسلم لیگ ن یو سی سہر بگلہ کے نو منتخب عہدیداران کسان ونگ ،لیبر ونگ ، سوشل میڈیا ٹائیگر ٹیم کی تعارفی تقریب میں بطور مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی نے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں میں ترقی کا سفر 1985 سے مرحوم خاقان عباسی کے دور سے شروع ہوا تھا جو جاری رہے گا الحمدللہ حلقے کے کافی مسائل حل ہو چکے ہیں جو باقی ہیں وہ بھی حل ہو جائیں گے خصوصاً گیس کے پروجیکٹ جاری ہیں باقی علاقوں میں بھی شروع ہوں گے آج جو ملک کے حالات ہیں اس کی تمام پارٹیاں زمہ دار ہیں جو اقتدار میں رہی ہیں مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم حکومت میں شامل ہو کر بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ہمیں سیاست کا معیار بدلنا پڑے گا ملکی مسائل کا حل الیکشن نہیں ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز عدلیی فوج اور سیاسی پارٹیوں کی مشاورت بہت ضروری ہے سب کو مل کر ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنا پڑے گا انھوں نے یوسی سہر بگلہ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اس تعارفی پروگرام کو ترتیب دینے پر شکریہ ادا کیا انھوں نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں الیکشن کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حالات دیکھ کر اور حلقے کی عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوۓ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کروں گا نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی نے تمام شرکاء بالخصوص کسان ونگ لیبر ونگ سوشل میڈیا ٹائیگر ٹیم کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے آج ایک خوبصورت محفل سجائی ہے جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں علاقے کی تعمیر وترقی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 35 سال پہلے پر نظر دوڑائیں تو پنڈی سے دیول اور سہر بگلہ تک کا سفر 6 گھنٹوں میں طے ہوتا تھا آج وہی سفر 1 اے ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے خاقان عباسی مرحوم کا ترقی کا وژن تھا جس کو پاکستان مسلم لیگ نے اور شاہد خاقان عباسی نے آگے بڑھایا اور علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ گیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماٹو ہے کہ ہر گاوں اور ہر گھر ہمارا اپنا ہے اور حلقے کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے جس کو ہم ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جن علاقوں میں گیس کا کام شروع ہوا ہے وہ 2018 کے منظور شدہ منصوبے ہیں جس پر پی ٹی آئی حکومت ایک فنڈ بھی جاری نہ کرا سکی اور چار سال تک یہ منصوبے بند پڑے رہے اب پی ڈی ایم کی حکومت میں شاہد خاقان عباسی نے ان منصوبوں کے فنڈز جاری کرائے جو علاقے رہ گئے ہیں وہاں بھی گیس منصوبے شروع ہوں گے یوسی سہر بگلہ میں بھی فیز وائز کام شروع ہو گا پہلے فیز میں نیرگولی کاسیری سہر بگلہ کا کام شروع ہو گا پھر بیرگراں اور گھوئی کا دوسرے فیز میں کام شروع ہو گا اس پر مشاورت جاری ہے آپ کو جلد اچھی خبر ملے گی انھوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر اللہ کا خصوصی کرم ہوا ہے اللہ پاک نے آپ کو عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے انھوں نے کسان ونگ اور قاسم عباسی اظہر عباسی کی طرف سے تقریب کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی کہ ہم سب کو مل بیٹھ کر گپ شپ کرنے کا موقع ملا اس موقع پر تمام شرکاء کا تعارف کرایا گیا رافق عباسی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے کسان ونگ تحصیل مری کے نائب صدر عنایت عباسی لیبر ونگ یو سی سہر بگلہ کے چئیر مین حوالدار حسین عباسی صدر فیضان علی عباسی نائب صدرنیاز احمد عباسی کسان ونگ کے صدر اشفاق عباسی جنرل سیکرٹری منیر عباسی سنئیر نائب صدر حافظ احسان عباسی نائب صدر شہباز عباسی حاجی افتخار عباسی جوائنٹ سیکریٹری مبشر نثار ناہید عباسی امجد عباسی طاہر عباسی سوشل میڈیا ٹائیگر ٹیم تحصیل مری کے کو ارڈینیٹر سیاب عباسی نے بھی خطاب کیا میڈیا کوریج کے لیے بہارہ کہو پریس کلب کے صدر نسیم نون اور ٹیم شامل تھے یو سی سہر بگلہ کی معززین اوزیر عباسی ندیم عباسی کامران عباسی نور الہی عباسی حسیب قیوم عباسی اشفاق عباسی مبشر افتخار ساجد عباسی عاقب عباسی ساجد عرف ساجی نوید عباسی نفیس عباسی سمیت یو سی سہر بگلہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہار پہنائے گئے اور بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا