راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے مشترکہ طور پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام شہر میں ہفتہ صفائی کا افتتاح کر دیا،ہفتہ صفائی 30 اکتوبر سے 06 نومبر تک جاری رہے گا،اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہفتہ صفائی میں راولپنڈی کو زیرو ویسٹ کرنے کا پلان حقیقی بنیادوں پر عمل میں لایا جائے،شہر میں کہیں بھی کوڑا کرکٹ،کچرے کا نام ونشان تک نہیں ہونا چاہیئے،ہفتہ صفائی میں شہر کو مکمل طور پر صاف کیا جائے، انسداد سموگ اور ڈینگی کے لیے جاری صفائی مہم کو بھی جاری رکھا جائے اوپن پلاٹوں قبرستانوں کو صاف کیا جائے کہیں بھی پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے،کوڑا کر کٹ جلانے پر بھی سخت کارروائی کی جائے،ہفتہ صفائی میں لوگوں کوآگاہی دینے کے لیے بھی موثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگ بھی اس ہفتہ صفائی میں شریک ہو کر راولپنڈی کو کلین گرین سٹی بنانے میں راولپنڈی ویسٹ کمپنی کا ساتھ دیں، چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے ہفتہ صفائی کے آغاز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے احکامات کے مطابق انسداد سموگ و ڈینگی کیلئے ہونیوالے ہفتہ صفائی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے بھرپور صفائی کریں گے،گلیوں،محلوں سڑکوں کو مینوئل اور مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کے زریعے صاف کیا جائیگا،اوپن پلاٹوں،قبرستانوں میں جھاڑیوں،جڑی بوٹیاں تلف کر دی جائینگی، انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم ایک مشکل ٹاسک کیلئے پوری طرح تیار ہیں،آپریشن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کی حکومت پنجاب کی صفائی و آگاہی مہم میں راولپنڈی کو سموگ فری سٹی بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں،اس ہفتہ صفائی میں راولپنڈی کوصحیح معنوں میں کلین اینڈ گرین راولپنڈی میں بدلنا ہمارا عزم ہے، ہمارے ورکرز نے پہلے بھی ہر قسم کی صورتحال میں شہر کی صفائی کو یقینی بنا کر ثابت کیا ہے کہ ان کیلئے شہر کی صفائی سب سے اہم ہے،وہ اپنی کئی چھٹیاں شہر کی صفائی کیلئے قربان کر چکے ہیں،ہم اس بار بھی پر امید ہیں کہ ہمارے فرنٹ لائن سولجرز صفائی ورکرز ہمارا سر فخر سے بلند کرینگے اور ہم پورے صوبے میں اس ہفتہ صفائی کے زریعے ثابت کرینگے کہ راولپنڈی پنجاب کا صاف اور سرسبز سموگ فری شہر ہے،ہفتہ صفائی کے دوران آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان ڈور،ٹوڈور،مارکیٹ،مساجد،تعلیمی اداروں میں جا کر صفائی کی اہمیت و افادیت اجاگر اور سموگ و ڈینگی سے تحفظ کیلئے حفاظتی تدابیر سے شہریوں کو آگاہ کریں گے،آگاہی سیشن،سیمینار اور واک کا اہتمام بھی کیا جائیگا،معلوماتی پمفلٹس کی ایک بڑی تعداد شہریوں میں تقسیم کی جائیگی،شہر ی بھی اس ہفتہ صفائی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل فون اینڈرائیڈ ایپ کلین راولپنڈی،سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صفائی نہ ہونے سے متعلق آگاہ کریں تاکہ ہم بروقت اس شکایت کا ازالہ یقینی بنا سکیں