دسمبر 7, 2023

کہوٹہ سب انسپکٹر راجہ خالد کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور بیس ہزار روپے انعام

0

کہوٹہ (ندیم آزاد)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر افسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کا سلسلہ جاری آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر افسران و اہلکاروں کے لیے نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا اسی سلسلے میں تھانہ کہوٹہ میں تعینات سب انسپکٹر راجہ خالد کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور بیس ہزار روپے انعام دیا راجہ خالد نے کئیں دنوں سے لاپتہ عامر محمود ستی کی لاش کو یونین کونسل نڑھ کے قریب بنجوٹہ کے جنگل سے برآمد جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان سے گرفتار کیا یاد رہے کہ عامر محمود ستی محکمہ واپڈا میں بطور میٹر ریڈر تعینات تھا اس کے علاوہ بے شمار ان ٹریس مقدمات کو ٹریس کر کے خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے راجہ خالد کی گڈ پرفارمنس پر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اوریہ سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے