کہوٹہ ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر کے اعزاز میں ان کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور بیس ہزار روپے انعام

By Usman Ali اکتوبر 30, 2023

کہوٹہ (ندیم آزاد) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر افسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کا سلسلہ جاری آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی جانب سے بہترین پرفارمنس پر افسران و اہلکاروں کے لیے نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا اسی سلسلے میں تھانہ کہوٹہ میں اپنے فرائض منصبی کے دوران ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر نے بڑی جاں فشانی کے ساتھ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری اور خطرناک مجرمان کو کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر کے اعزاز میں ان کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور بیس ہزار روپے انعام دیا گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر کی گڈ پرفارمنس پر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اوریہ سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے