شاہد خاقان گھر کے معاملات گھر میں حل کریں ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں، حنیف عباسی

مری دیوار پر لکھا دیکھ رہا ہوں میاں محمدنواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں،لیول پلینگ سب کو ملنی چاہیئے۔تمام سیاسی جماعتوں خاص کر پیپلزپارٹی کو کہنا چاہتا ہوں کے محنت کر حسد نہ کر۔شاہد خاقان گھر کے معاملات گھر میں حل کریں ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو ہر دفعہ پانچ سال پورے کرنے دیے جاتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک لیول پلینگ فیلڈ کی باتیں ہورہی ہیں میں ماننے کیلئے تیارہوں کہ سب پارٹیوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملناضروری ہے۔تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیئے انہوں نے کہاکہ9مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں ان کومعاف نہیں کیاجاناچاہیئے۔اور بیگناہ کو الیکشن میں حصہ لینے دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سب پارٹیوں خصوصاً پیپلزپارٹی سے کہتا ہوں کہ محنت کرو حسدنہ کرو،انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات جنوری میں کروادیگا،تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سوال پرکہا کہ وہ اپنافیصلہ کرنے کااختیاررکھتے ہیں۔