کہوٹہ (راجہ عثمان علی) کہوٹہ کا اعزاز سعودی عرب میں ہونے والے انٹرنیشنل حسن نعت و قرات کے مقابلے میں کہوٹہ شہر سے تعلق رکھنے والی فرسٹ ائیر کی ہونہار طلبہ صلحاء فاطمہ نے سیمی فائنل کے لئے کوائیفائی کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 136ممالک289طلبہ کے درمیان ہونے والے حسن نعت و قرات 2023-2024کے انٹر نیشنل مقابلے کے سیمی فائنل کے لیے کہوٹہ شہر سے تعلق رکھنے والی فرسٹ ائیر کی ہونہار طالب علم صلحاء فاطمہ نے کوائیفائی کرلیا ہےپہلا اور دوسرا مقابلہ طائف (سعودی عرب) میں منعقد ہوا تھا اگلا فائینل مقابلہ اپریل میں ابوظہبی (دبئی) میں منقد ہو گا صلحاء فاطمہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی علاقے کہوٹہ کانام روشن کیا صلیحا فاطمہ ولد محمدنوید کو پاکستانی عوام اور کہوٹہ کی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے صلیحا فاطمہ ابو ظہبی (دبئی) سے بھی مقابلہ جیت کر پاکستان اور اپنے علاقے کا نام روشن کرے گی،،،