ملکہ کوہسار مری میں بارشوں کاسلسلہ جاری ریسکیو1122 مری نے سیاحوں اورمقامی لوگوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ ہلکی بارش،شدید دھند کے باعث روڈ ٹریفک حادثات کا خطرہ ہے لہذا دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں،خصوصی طورپر شدید دھند میں گاڑی کے انڈیکیٹر اور اشارے آن رکھیں اورگاڑی محفوظ جگہ پر پارک کریں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اوالین ترجیح ہے،محفوظ معاشرے کیلئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔