ستمبر 30, 2023

شہیدہونیولے لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید

0
Lieutenant Arsalan Alam Sati Shaheed

Lieutenant Arsalan Alam Sati Shaheed

مری : نواحی علاقہ نیومری بازار میں افسوسناک واقعہ ملک وقوم کیلئے شہیدہونیولے لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے نام سے روڈ پر لگایاہوا بورڈنیومر ی کے عاشق نامی ڈرائیور دیگرڈرائیوروں نے اکھاڑکرپھینک دیااطلاع ملنے کے باجود پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی،اس شرمناک حرکت پر اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج اوراضطراب شہید کے نام کو بھی برداشت نہ کرنے پر ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے اورقرار واقعی سزا دینے کامطالبہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹیشن کمانڈر مری اورایس ڈی پی اومری موقع پر پہنچ گئے اوراوراکھاڑے گئے بورڈ کو دوبارہ اسی جگہ پر آویزاں کردیاگیا،اس سے قبل ارسلان
عالم ستی شہید کی والدہ محترمہ اورہمشیرہ نے ایس ایچ اومری کے پاس گئیں اور واقعہ سے آگاہ کیا لیکن کوئی بھی شنوائی نہ ہونے پرانہوں نے سٹیشن کمانڈرسے رابطہ کیا جس پر مذکورہ ڈرائیورکوگرفتارکرلیا اوراسکو پولیس چوکی میں بندکیاگیا لیکن کوئی بھی مقدمہ درج نہ کیاگیا اورشہید کے لواحقین سے معافی مانگنے پر اسکو رہا کردیاگیا،شہیدکی والدہ،ہمشیرہ اوراہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وقوم کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہید کابورڈبھی برداشت نہیں ہوتا ایسے لوگوں کو سخت ترین سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ملک دشمن ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے