مری: گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول جھیکاگلی کو مسمارکرنے کاجھوٹا پروپیگنڈہ طلباء اورعوام کے ساتھ ظلم ہے ضلع مری بار ایسوسی ایشن ایسے منفی پروپیگنڈے کی شدیدمذمت کرتا ہے،مری بار ایسوسی ایش نے چیف جسسٹس مسٹر جسٹس امیرحسین بھٹی سے مری کوضلع کادرجہ ملنے کے بعد ضلعی عدالتوں کے قیام کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں توسیع کی درخواست کی تاکہ عوام کی سہولت کیلئے تمام عدالتیں یہاں پر ہی قائم کی جاسکیں،جھیکاگلی سکول میں ہمارے ہی بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کی تعلیم کو روکاجائے ہائیکورٹ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کیلئے بہترین زمین الاٹ کردی ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول تعمیرکیاجائیگا اورتعمیرمکمل ہونے پر مذکورہ سکول میں تعلیم کاسلسلہ جاری رہیگا ہم اپنے بچوں کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی ہم نہیں ہونے دینگے جوڈیشری کیخلاف منفی اورجھوٹاپروپیگنڈہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورجو مافیا اپنے مفادات کیلئے معصوم بچوں کو ڈھال بنارہا ہے کی شدید مذمت کرتے ہیں اوران کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی رات کے اندھیرے میں چرچ کی عمارت کو سکول دکھاکر جھوٹا پروپیگنڈہ اورسوشل میڈیا پرمہم افسوسناک اور قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار ضلع مری بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار مسعود آکاش ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار امتیازاحمدعباسی،سابق صدورمری با رجلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،حافظ ذوالفقار عباسی ایڈووکیٹ،خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،اشتیا ق احمدعباسی ایڈووکیٹ،ناصر عباسی ایڈووکیٹ،سردار یاسر یوسف ایڈووکیٹ اوردیگر نے مری بار روم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں کوریسٹ ہاؤس نہیں بن رہابلکہ مری کے عوام کی سہولت کیلئے عدالتیں بنائی جائینگیں،مری بار نے عوامی مسائل اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ٹول ٹیکس سے اہلیان مری کو استثنیٰ دلوایاگیا جبکہ ہرمعاملہ میں مری بار نے ہراول دستے کاکردار اداکیا،انہوں نے کہا کہ مری بارکی کاوشوں سے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومری، محکمہ تعلیم،سکول کے پرنسپل واساتذہ اور مقامی انتظامیہ نے سکول کی تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کردی ہے جس کی جلد تعمیر شروع کردی جائیگا اور جب تک نئی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں ہوگی سکول میں تعلیم کاسلسلہ جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ مری با ر نے سکول کے طلباء کو یونیفارم،کتابیں اورکاپیاں بھی فراہم کی ہیں ہم کسی کو جوڈیشری کو بدنام کرنے اورمری بار کیخلاف غلط پروپیگنڈہ کی اجازت نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ مری کے طلباء کی تعلیم کو متاثرکرنے کی اجازت نہیں دینگے اوران عناصر کو منتقی انجام تک پہنچائینگے جو اپنے مفاد کیلئے جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلارہے ہیں اس موقع پر متفقہ طورپر ایسے عناصر کیخلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی،اس موقع پر ماجد نورایڈووکیٹ،محمدناصر ایڈووکیٹ،راجہ بلال ایڈووکیٹ اوردیگر وکلاء کی بھاری اکثریت بھی موجودتھی۔