مری کی بزرگ کاروباری شخصیت احمداورعثمان پیکوشاپ موچی منڈی کے مالک محترم اکرم مختصر علالت کے بعدگذشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کی خوبی تھی کہ وہ نمازفجر کے وقت اپنی خوبصورت آواز میں لوگوں کونمازکی دائیگی کیلئے نیند سے بیدار بھی کرتے تھے،مرحوم کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں سپر دخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اوردعاکی کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائیں،آمین۔