ستمبر 30, 2023

آغوش کالج ایکسپریس وے مری میں یوم دفاع کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

0
College hugs murree

College hugs murree

مری: آغوش کالج ایکسپریس وے مری میں یوم دفاع کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجسکے مہمان خصوصی سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ تھے،دیگر مہمانوں میں ایئر وائس مارشل (ر) خداداد خان اور ایئر مارشل (ر)،فاروق حبیب اور اعظم خان شامل تھے،تقریب میں طلبہ نے ملی نغموں،تقاریر اور کلام اقبال پیش کر کے ملک و قوم سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا،تقریب میں معزز مہمانوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی اور نصیحت کی کہ وہ علم حاصل کر کے ہی ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں،یومِ دفاع کے موقع پر آغوش کالج مری کے طلبہ کی جانب سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا،پریڈ کے چاک و چوبند دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ کو سلامی پیش کی،مہمان خصوصی نے پریڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سے ملاقات بھی کی،معزز مہمان نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کرنے پر طلبہ کو داد تحسین پیش کی، اس موقع پر کالج کے ہیڈ بوائے عاطف خان کی جانب سے معزز مہمان کو کالج کی تاریخ اور اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی دوران سیشن کالج اور کالج کے باہر ہونے والے مختلف نصابی و غیر نصابی مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ سے نقد انعامات اور شیلڈز وصول کیں، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت منعقدہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں بہترین نتائج دینے پر سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) محمد ذکاء اللہ نے معزز اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے