ستمبر 30, 2023

مری ایکسپریس وے کے باسیوں کی مشاورت کا سلسلہ جاری

0
Murree Expressway

Murree Expressway

مری ایکسپریس وے کے باسیوں کی مشاورت کا سلسلہ جاری۔سلکھیتر۔مانگا۔مسیاڑی کے بعد متاثرین کے قافلے کا کھجٹ میں پڑاؤ۔رزق حلال کے ٹھکانے اور گھروندے ہر صورت بچانے پر طویل غور و فکر۔بند کمروں نرم صوفوں تصویری نمائشی کھانوں کی جگہ مضبوط قیادت لانے کی جدوجہد۔ایکسپریس وے پر کاروباری طبقے کیخلاف انتظامیہ اور این-ایچ-اے کے ناروا سلوک،غیر مساوی رویہ اور فاشسٹ پالیسز سے نمٹنے کے لیے مقامی سٹیک ہولڈرز کے منعقدہ اجلاس جس میں سامبلی، کھجٹ اور لکوٹ سے بڑی تعداد میں مقامی باسی شریک ہوے۔جنھوں نے اپنی تمام تر سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوکر ایک انجمن کی مانند ایک دوسرے کے ساتھ وفا کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر نمبل۔ڈنہ آوائن۔پھری۔سامبلی.بوستال۔لکوٹ سے شریک ہونیوالوں نے اپنی اپنی قیمتی آراء تفصیل سے سب کے سامنے رکھیں۔اور عہد کیا کہ اسی بنیاد پر مستقبل قریب میں ایک بہترین انجمن کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔جو کہ انتظامی سطح پر عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی۔تاکہ بند کمروں میں نرم گرم صوفوں پر بیٹھ کر کوئی ضمیر فروش غیور عوام کے حقوق پر مستقبل میں منگولین ڈاکہ نہ ڈال سکے۔یہ سِلسلہ اب نہیں رکےگا۔اجلاس اب ارواڑی،ڈنہ اور لوئر ٹوپہ کے سٹیک ہولڈرز سے بھی آنے والے دنوں میں اِسیطرح کے مشاورت ہوگی اور اس طرز عمل سے عوامی رائے شماری کا احترام کیا جائیگا۔اور متفقہ طور پر عام عادمی کی قیادت اسی عوام میں سے ہی چنی جائیگی تاکہ تعصب کی فضاء نہ پیدا ہو۔۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے