ستمبر 30, 2023

ملکہ کوہسار مری میں سر جوڑ لیے

0
Killing

Killing

مری:خاندان عباسیہ کی بزرگ شخصیت دادا ڈھمٹ خان عباسی کی یاد میں سیمنار۔تاریخ دان۔مفکرین۔دانشور۔شعراء۔سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت۔باقاعدہ ہر سال خاندان عباسیہ کی یکجہتی کیلیے پروگرام عرس منعقد کرنیکا ارادہ۔تفصیلات کے مطابق خاندان عباسیہ کو یکجا کرنے کیلیے اہم شخصیات نے ملکہ کوہسار مری میں سر جوڑ لیے۔اس سلسلہ میں پیر دادا نعمت شاہ عباسی المعروف دادا ڈھمٹ خان عباسی جو خطہ کوہسار مری,لورہ, بکوٹ,مغربی کشمیر۔ہری پور,حویلیاں اور مضافات میں بسنے والے عباسی قبیلے کےجدامجد ہیں۔آپ ولی اللہ تھے,دین اسلام کی اشاعت کیلیے سفر کیا اس وقت اس خطہ میں کفر وشرک عروج پر تھا۔آپ نے اپنی دعوت سے اور بہترین عمل سے اسلام کی دعوت دی اور یہاں پر پہلے سے موجود ہندو قبائل کو اپنی خوش اخلاقی پیار و محبت اور درس و تدریس سے دائرہ اسلام میں شامل کیا۔ہفتہ کے دن9ستمبر2023 کو گھوڑاگلی مری کے نزدیک دناہ میں آپکی یاد میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کا مقصد اس خطہ کی تاریخ سے نئی نسل کو متعارف کروانا ہیکہ جو مشن خاندان عباسیہ کے بزرگ لیکر اس خطہ میں آے وہ زندہ و جاوید کیاجاۓ۔سیمینار کی میزبانی ثاقب علی عباسی,نقاش احمد عباسی,صابرعلی عباسی عمرگل عباسی,بابر فاروقی,تیمور مالک و دیگر نے کی۔خاص مہمانانوں میں پروفیسرز ذاکر عباسی۔اشفاق کلیم عباسی۔نذیر عباسی ایڈووکیٹ۔اسامہ علی عباسی۔نقیب العباسین۔ثاقب محمود۔نعمان عباسی۔طارق شمیم عباسی۔صوبیدار غلام مصطفیٰ۔ظہیرعباسی چاچو۔عابد حسین عباسی۔حماد سکندر عباسی۔شفاعت مقبول عباسی۔عبدالوب عباسی عمران ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے