ستمبر 30, 2023

کوہسار کی بیٹی کی آواز

0
Murder murree

Murder murree

مری کے نواحی علاقہ سنیوہ میں ماں بیٹے کے قتل کیخلاف اکلوتی رہ جانے والی بیٹی کے سر پر دست شفقت کوہسار یونائیڈ فرنٹ کے رہنما سفیان عباسی نے رکھ دیا۔دس دن قبل گھر سے ماں بیٹے کی لٹکی ہوئی نعشیں ملی تھیں۔باپ کو پہلے ہی ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔دکھوں کی ماری اکلوتی بیٹی پورے خاندان میں رہ گئی۔غربت نے باپ کا کیس بھی لڑنے کی ہمت نہ دی۔ماں اور بھائی کی نعش کے بعد اکلوتی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھنے جماعت اسلامی کے رہنما کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے رورواں سفیان عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ دن صبح سویرے مقتولین کے گھر پہنچ گئے۔جہاں پر خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد چار رکنی کمیٹی قائم ہوئی جو ماں بیٹے کے دوہرے اندھے مبینہ قتل کیخلاف پولیس سے کیس پر مشاورت و تعاون کرئیگی۔غربت کی ماری اس اکلوتی کوہسار کی بیٹی کی آواز اس سے قبل سوشل میڈیا پر چند افراد نے بلند کی جس پر سفیان عباسی۔سجاد الحسن عباسی اور دیگر یونین کونسل نمبل کے موقع سنیوہ پہنچے اور مقتولین کے خاندان کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے فرنٹ پر آکر ساتھ دینے کا عہد کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے