ستمبر 30, 2023

شعبہ صحافت کاروبار نہیں بلکہ پیغمبری پیشہ ہے راجہ طارق عظیم

0
Journalism

Journalism

کہوٹہ( ندیم آزاد ) کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 57 راجہ طارق عظیم کی عوامی درشن اور اے این این نیوز ایچ ڈی کے سی ای او خالد شہزاد سے ملاقات گزشتہ ادوار میں صحافتی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو,تفصیلات کے مطابق عوامی درشن نیوز پیپر اور اے این این نیوز ایچ ڈی کے آنر خالد شہزاد کی کہوٹہ آمد پر کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم سے ان کی رہائش گاہ پر پرتباک استقبال اور دعوت کے موقع پر شعبہ صحافت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں راجہ طارق عظیم نے خالد شہزاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکثر صحافی حضرات بہت سے کورسز کے لیے دیگر ممالک کا رخ بھی کرتے ہیں مگر وہاں کی طرز صحافت نہیں کرتے جب ہم صحافتی اخلاقیات اور وزمہ داری کی بات کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں صحافتی اخلاقیات و ذمہ داری کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں دنیا کے دوسرے تمام ممالک کی طرح پاکستان میں بھی صحافت کی آزادی اور احساسِ ذمہ داری کو قائم رکھنے کے لیے ہمیشہ سے ہی صحافتی اخلاقیات پر زور دیا جاتا رہا ہے جبکہ راجہ طارق عظیم نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے صحافتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ایک مقام پر فرمایا کہ “صحافت کو کاروبار نہیں بلکہ قومی خدمت کا موثر وسیلہ سمجھا جاے صحافت یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جسے عالم انسانیت کی فلاح و بہبود اور معاشرے میں عدل و انصاف کے لیے استعمال ہونا چاہیے یاد رہے کہ آنر عوامی درشن و اے این این نیوز خالد شہزاد گزشتہ روز راجہ طارق عظیم کی خصوصی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کہوٹہ تشریف لائے تھے اس موقع پر شعبہ صحافت سے وابستہ نوجوان صحافی راجہ عثمان علی ہم نیوز اور ندیم آزاد سچ نیوز اور جنرل کونسلر یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ شکیل احمد بھی موجود تھے مہمان کی رخصتی کے موقع پر خالد شہزاد نے امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم اور ان کے ہمراہ ان کی نیوز ٹیم کو ولیوں کے شہر ملتان آنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے جلد آنے کا وعدہ کیا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے