مری: 9 ستمبر بروز ہفتہ دن 12 بجے سے شام تک نگہت زار پار ک مال روڈ مری میں یونائیٹڈ اگیسنٹ تھیلیسیما اورمری کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم مری بلڈڈونرز کے تعاون سے جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمامیجر بچوں کیلئے خون کے عطیات کاکیمپ لگایاجارہے ہے جس میں مری اورگردونواح سمیت سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،سول سوسائٹی،سیاحوں اورنوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،منتظیم کیمپ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ جس شخص نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا تھیلیسیما کے مریضوں کو خون کے عطیات دیکراحکام الہیٰ پرعمل کریں، خون عطیہ کریں زندگیاں بچائیں،آپکا تھوڑا سا وقت اور تھوڑا سا خون کئی معصوم کی زندگی بچا سکتا ہے کیونکہ خون زندگی ہے۔