ستمبر 30, 2023

نالہ کورنگ میں دوافراد ڈوب کرجاں بحق

0
Drain Covering

Drain Covering

مری:سترہ میل مری کے نالہ کورنگ میں دوافراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے،مقامی شخص محمدجبار نے ریسکیو1122 سترہ میل ریسکیو اسٹیشن پر حادثہ کی اطلاع دی کہ نالہ کورنگ سترہ میل کے مقام پر 2 افراد ڈوب گئے ہیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پرریسکیو1122 کی نزدیکی امدادی ٹیم ایمبولینس کو موقع پر پہنچ گئی ریسکیواہلکاروں کے پہنچے سے 45 منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیاجبکہ واٹر ریسکیو ٹیم ہمراہ ایمرجنسی ایمبولینس 6 منٹ میں موقع پر پہنچی جہاں پر دو افراد 45 سالہ اورنگزیب اور 18 سالہ شہزاد ساکن روات مری ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جن کو مردہ حالت میں نالے سے نکال کر زمین پر لٹایا ہواتھایسکیو سٹاف نے فوری طور پر سی پی آر شروع کیا مگر ابتدائی 5 منٹ میں ہی لواحقین نے سی پی آر سے روک کر ڈوبنے والوں کو مردہ قرار دیا ریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کو نزدیکی آبادی میں جاں بحق افراد کے آبائی گھر شفٹ کر دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے