مری:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ھے 6 ستمبر وطن سے محبت اور تجدید عہد کا دن شہداء وطن کو سلام شہیدان وطن کے حوصلے تھے دید کے قابل وہاں شکر کرتے تھے جہاں پر صبر مشکل تھا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جواں جذبوں کو سلام وردہ یوسف ۔6 ستمبر کو پاکستان کے بائیس کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے آئیے ان قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اگر ہم 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرتے ہیں تو دل جذبے سے بھر جاتا ھے اور فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کر دیتی ہیں اقرا عباسی ۔جنگ ستمبر کا تذکرہ دلوں کو گرماتا جوش و جذبے کو ابھارتا اور ایمان و یقین کو تازہ کردیتا ھے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والے اس قابل فخر دن کے حوالے سے مری کی بہادر بیٹی پی ٹی آئی کی خواتین ونگ ضلع مری کی صدر وردہ یوسف اور انکے ہمراہ مہانور سردار ۔مہوش عمران ۔اور اقرا عباسی نے شہید پنجاب رجمنٹ مبشر حسین شاہ ولد نزاکت علی شاہ بخاری کے مزار پر یوم دفاع پاکستان کے دن مری میں دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،