مری:یوم دفاع وشہداء پاکستان کاقومی تاریخ کادرخشاں باب ہے 6 ستمبر1965 کو پاکستا ن کی بہادرافواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دیکر شجاعت وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی ان خیالات کااظہار یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر ملک کی معروف تعلیمی درسگاہ لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں یاد گار شہداء کے مقام پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ یک پروقارتقریب سے لارنس کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ مجاہد عالم نے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرص یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا ء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا لارنس کالج کے سبزہ زار میں قائم یاد گار شہداء پرسابق گیلنزکے نام بھی درج ہیں جن میں 65 اور 71 کے شہداء شامل ہیں تقریب کے اختتام پر یاد گار شہداء پرکالج سٹاف اور طلبہ نے ملک وملت کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔