ستمبر 30, 2023

شاندارخدمات پر خراج تحسین

0
Govt Commerce of Commerce Murree

Govt Commerce of Commerce Murree

مری:معروف ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ کامرس آف کامرس مری پروفیسر انوارحسین کوبہترین تعلیمی خدمات پر 20 گریڈ میں ترقی دے دی گئی،اہلیان مری،طلباء کے والدین اورطلباء دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے طلبہ کو اپنی زندگی کے تقریباً 13 سالوں میں انتہائی محنت،جانفشانی اوراپنی خداد اد صلاحیتوں سے پڑھا کر ملک وقوم اورعلاقے کیلئے بہترین انسان بنانے میں اہم کردار اداکیا پروفیسر انوار حسین ہردلعزیز،سخی،شفیق،محنتی اوردلیر شخصیت ہیں انکی گورنمنٹ کامرس کالج مری کی تعلیمی خدمات اورانتھک محنت پر ان کی ترقی انتہائی خوش آئند ہے جس پر اہلیان مری ان کی شاندارخدمات پر خراج تحسین وعقیدت پیش کرتے ہیں ان کی تعلیمی خدمات اورمحنت کو ہمشہ یاد رکھنے کیساتھ ساتھ مری کی تاریخ میں سنہری حروف میں رقم کیاجائیگا،ترقی ملنے پر کالج کے عملے اوردیگر نے انکو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے اورکہا کہ انوار حسین کامرس کالج اورڈیپارٹمنٹ کا فخر ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ایسے انسان دوست ایمان والی صحت مند زندگی عطاء فرمائیں،آمین۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے