مری:عوام میں شعور پیداکرنے کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس مری میں ڈینگی کے خاتمے اورحفاظتی تدابیر کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل کالج انوار حسین نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری حکومتی ہدایات پر لازمی عمل کریں، صفائی کا خیال رکھیں‘ چھتوں سمیت گھر کے گردو نواح میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو سکے اورعوام،طلباء وطالبات اورسوسائٹی بچوں کو حفاظتی اقدامات کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ اپنے نہ صرف گھر بلکہ اردگرد کے لوگوں کو بھی ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے طریقوں سے آگاہ کریں تاکہ ہمارا معاشرہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچ سکے انہوں کمیونٹی سے اپیل کی کہ ڈینگی بچاؤ احتیاطی اورحفاظتی تدابیرلازمی اختیار کریں۔