مری:تحصیل مری کی یوسی نمبل کے موضع سنیوہ میں ماں اور بیٹے کی ہلاکت کا معاملہ، تین دن قبل ہلاک ہونے والے ماں اور بیٹے کے گھر امیدوار برائے این اے57 تحریک لبیک پاکستان جاوید اختر عباسی کی انکی رہائش گاہ آمد، لواحقین سے تعزیت کی، اتنے بڑے سانحے پر رنج و غم کا اظہار کیاانہوں نے اس ناگہانی وفات کے وقوع پذیر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور لواحقین کی ہر طرح کی قانونی، اخلاقی ہر طرح کی سپورٹ کرنے کا اعلان کیااس موقع پر ان کے ہمراہ امیر ٹی ایل پی تحصیل مری علامہ رمیض عباسی، قانونی مشیر تحصیل مری عدیل عباسی، ناظم اعلی تحصیل مری محسن سجاد عباسی، ناظم نشر و اشاعت حافظ زہید عباسی اور امیر یوسی نمبل عطاالرحمان عباسی بھی موجودتھے۔