کہوٹہ (ندیم آزاد)ٹیچرز یونین کہوٹہ کے صدر عاطف محمود ستی اور جنرل سیکرٹری راولپنڈی راجہ تیمور اختر کہوٹہ میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کاحکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج پر لیو انکیشمینٹ نوٹیفیکیشن کی واپسی کا مطالبہ سابقہ حکومت کی طرفسے منظور کیۓ گئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ مدت ملازمت یعنی چالیس سال تک اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کی مد میں ملنے والی رقم کے خاتمے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے نتیجے حکومت کی طرفسے ظالمانہ پالیسی کے خلاف تمام سرکاری محکموں کے ملازمین سینخ پا ہو گئے اور آگیگا کے نام سے تنظیم کا اعلان کیا 5 ستمبر 2023 ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیل بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنی حق تلفی اور حکومتی ظالمانہ پالیسی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی سرکاری ملازم اپنی عمر بھر کی خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ کی مد میں ملنے والی مراعات سے اپنے جواں سال بیٹے بیٹیوں کی شادیاں کر لیتا تھا یا اپنے مستقبل کو آسان کرنے کی خاطر چھو ٹا سا کاروبار کا ذریعہ بنالیتا تھا تاکہ عمر کے آخری ایام میں کسی کی محتاجی سے بچ سکے مگر حکومتی ظالمانہ پالیسی کے پیش نظر وہ تمام خواب چکنہ چور ہو گئے موجودہ بدترین مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بمشکل ماہانہ خوردونوش کی اشیاء اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ممکن ہوتی ہے جب کہ مہینے آخری ایام میں سلسلہ ادھار پر چلتا ہے تمام سرکاری ملازمین کا نکتہ نظر ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی مراعات پر ہوتا تھا مگر حکومتی ظالمانہ پالیس نے وہ تمام خواب چکنہ چور کر دیۓ شرکاۓ احتجاج نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمینٹ کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لیا جاۓ ،،،