ستمبر 30, 2023

مری پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ

0
Murree Parking

Murree Parking

مری پارکنگ سب سے بڑا مسئلہ۔200 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ چھوڑنے والے سابق سینیٹر اورنگذیب کی تعمیرات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ہلہ عدالت حکم امتناعی کی وجہ سے ناکام۔جبکہ معروف سیاحتی مقام میں گرمی سردی کے سیزن میں سیاحوں سٹی ٹریفک پولیس افسران کو سب سے بڑا مشکل پارکنگ کی رہتی ہے مری شہر میں بہت کم تعمیرات میں پارکنگ رکھی گئی ہے۔اگر کسی مہذب ملک میں سینیٹر اورنگذیب کی تعمیرات ہوتیں تو ان کو انعام سے بھی نوازا جاتا۔مگر سنیٹیر اورنگذیب کی زیر تعمیر بلڈنگ جس کا ان کے مطابق بلکل نقشہ منظور ہے اور کوئی وائلیشن بھی نہیں بجاے حوصلہ افزائی کرنے کے مری انتطامیہ ناجانے کس کو خوش کرنے کیلیے بار بار انکو تنگ کر رہی ہے۔سنیٹیر اورنگذیب نے گزشتہ دن بیورو چیف مری سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اگر ان کی کوئی وائلیشن ہے تو اس کا انکو مہذب طریقہ سے بتایا جاے ایسا برتاؤ نہ کیا جاے جیسا انڈیا کشمیر میں کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوے بھاری انواسٹمنٹ بیرون ملک سے یہاں پرسکون بزنس کرنے اور اپنے ملک کو فائدہ پہنچانے کیلیے مری میں اپنی ذاتی جائیداد پر کی مگر سارے قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود ان کو ذہنی طور پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور افسران پریشان کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے