مری دن کے اجالے میں آپریشن رات کی تاریکی میں پہاڑ ریزہ ریزہ ہونے لگے۔مری میں گرتی املاک بھی تجوریوں کا منہ نہ بند کر سکیں۔عدلیہ اور حکومت پنجاب کو مطمئن کرنے کیلیے مری انتظامیہ نے جہاں ملکہ کوہسار میں ہر قسم کی تعمیرات کو کاغذات میں روک رکھا ہے وہائیں رات کا اندھیر چھاتے ہی ایکسیویٹر مشینیں پہاڑ کاٹنے میں مشغول ہوجاتی ہیں جن کی کاٹی گئی مٹی دھڑلے سے جنگلات میں پھینکی جاتی ہے۔مری انتظامیہ کھلی تجوریوں کے باعث مافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ایک طرف عدلیہ اور حکومت کے فیصلوں کی آڑ میں خانہ پری کا آپریشن جبکہ دوسری طرف ڈالر کے رہٹ کیطرح ایکسیویٹر مشینیں پہاڑوں پر چڑھ کر انکو کاٹنے میں مشغول ہیں۔