ستمبر 30, 2023

سابق جسٹس علی نواز چوہان کی وفات پر

0
Former Justice Ali Nawaz Chauhan

Former Justice Ali Nawaz Chauhan

مری:لاہورہائیکورٹ کے سابق جسٹس علی نواز چوہان کی وفات پر ہوٹل آنرز ایسوسی ایشن مری کے صدر وسرپرست اعلیٰ مری سٹیزن فورم حاجی شفاء الحق نے گہرے دکھ ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جسٹس علی نواز چوہان بہت سی صلاحیتوں کے مالک اور ملنسار شخصیت تھے انہوں نے انصاف کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے وہ قانون کے اہم عہدوں پرفائز رہے اور اپنی فرائض منصبی آئینی حدود میں رہ کر انتہائی دیانتداری اورایمانداری سے سرانجام دئیے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ایک سنہری دورکاختم ہوگیا ہے اوروطن عزیز ایک بہترین اورانصاف فراہم کرنے والے قانون دان سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے