ستمبر 30, 2023

مری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

0
Decisions

Decisions

مری:کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے سابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرورکی قیادت میں کمشنر ہاؤس میں وفد کی ملاقات اس موقع پر مری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جن ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 120 فٹ میں لینڈایکوائرنہیں کی جائیگی اورسیکشن 4 میں کیاجائیگا،مری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 66 فٹ کے علاوہ کسی قسم کوکوئی آپریشن نہیں کیاجائیگا اور98 فٹ ہل سائیڈ پر این ایچ اے حکام سے بات چیت کی جائیگی،مری سٹی اورایکسپریس وے کے مستردشدہ نقشہ جات کی بابت مقامی سٹیک ہولڈروں اوراربن یونٹ کیساتھ ملکر ہرایک عمارت کاکامعائنہ کرینگے اوراپنی سفارشات گورنمنٹ کوپیش کرینگے اوراس دوران کسی بلڈنگ کو ڈیمالش نہیں کیاجائیگا،بلڈنگ بائی لازکے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جومشاورت کیساتھ طویل المدتی بائی لازاربن یونٹ کیساتھ مل کرمرتب کریگی اوراس سارے عمل کے دوران نئی تعمیرات نہیں کی جائینگیں اوراگر کوئی نئی تعمیرات کریگا تواگرمحکمہ اس کیخلاف کاروائی کرتاہے توکمیٹی اسکی جواب نہیں ہوگی،اجلاس میں کاروباری اورایکسپریس وے کے نمائندگان کی شرکت،،

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے