ستمبر 30, 2023

حضرت امام حسین ؓ چہلم کے موقع پرماتمی جلوس

0
Chehlam

Chehlam

مری(راجہ عثمان علی)میدان کربلا میں ایثار وقربانی کے عظیم جذبہ کیساتھ نواسہ رسو ل حضرت امام حسین علیہ اسلام ؓ اورانکے ساتھیوں نے شہادتوں کی لازوال قربانیاں دیکر اسلام کو قیامت تک زندہ رکھنے کی عظیم مثال قائم کی انہوں نے کہاکہ امام عالی مقام اور اہل بیت کی قربانیاں قیامت تک یاداورقائم رہیں گی ان خیالات کااظہارذاکر نے حضرت امام حسین ؓ چہلم کے موقع پرماتمی جلوس کے موقع پر جی پی اوچوک مال روڈ مری پرعزہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے واقعہ کربلا کی اہمیت کو بھی تفصیلاً اجاگر کیا،مری میں چار ستمبرکوچہلم کادوسراجلوس انجمن اثناء عشری امام بارگاہ کے متولی ومنتظم ناصرشگری،چوہدری مظہرحسین کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہ حسینیہ مرینہ ہوٹل کنعان پارک سے برآمد جو امتیاز شہید روڈ سے ہوتا ہوا بعدازنمازعصر ڈاکخانہ چوک پہنچا،اس دوران عزہ دار سینہ کوبی کی اورنوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے بعد ازاں عزہ داروں نے زنجیر زنی بھی کی ماتمی جلوس سینہ کوبی کرتا ہوا جی پی اوچوک مال روڈاورنگہت زار سے ہوتا ہوا مرحبا چوک پہنچا اوراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کنعان پارک امتیاز شہید میں اختتام پذیر ہوگیا جلوس کے موقع پرایس ایچ اواعجاز شاہ نے جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کررکھے تھی جبکہ بھاری پولیس نفری اوردیگر سکیورٹی ادارے بھی موجودتھے جبکہ میونسپل کارپوریشن مری نے جلوس کے ساتھ تھے، ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم ایمبولینس اورایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ موجودرہی آرڈبلیو ایم سی مری کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن طلحہ میر اورزونل آفیسرساجد علی نے جلوس کے روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کررکھے تھے،دیگر سکیورٹی ادارے بھی موجودتھے،اتوار کی تعطیل کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاح بھی مری میں موجودتھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے