مری: ضلعی پولیس مری نے یونین کونسل نمبل میں ماں اوربیٹے کو الگ الگ کمروں میں قتل کئے جانے کامقدمہ زیر دفعہ 302 کے تحت درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ڈی ایس پی مری ملک عارف محمود اورایس ایچ نے کہاکہ پولیس جدید ٹیکنالوجی،جیوفینسنگ اورفرانزک کے استعمال کرکے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا انہوں نے کہا کہ مری پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہے قاتل قانون سے نہیں بچ سکتے،انہوں نے یقین دلایا کہ مقتولوں اوران کے لواحقین کوہرصورت انصاف مہیاکیاجائیگا۔