مری:حضرت امام حسین علیہ اسلام عالی مقام نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کیلئے اپنی اوراہل بیت کی قربانیاں دیں اورشہادت کے عظیم رتبہ پر پہنچے اہل بیت کی قربانیاں رہتی دنیاتک یاد رکھی جائینیگں ان خیالات کااظہار حضرت امام حسین عالی مقام کے چہلم کے موقع پرماتمی جلوس سے ذاکرین نے ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے واقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت بیان کی،چہلم کاجلوس امام بارگاہ ڈاکٹرمنظور حسین تحصیل روڈ مری سے حیدرمرزا، مرزا صالح منظور حسن،مرزامحمداویس بیگ،خاور حسین،چوہدری مظہرحسین اورسیدذوالفقار شاہ کی قیادت میں بعداز نماز ظہرین برآمد ہوا جو سبزی منڈی صدیق لوئر بازار مری سے ہوتا ہوا جی پی اوچوک پہنچا جہاں عزہ داروں نے سینہ کوبی کی،نوحہ خوانی کی اورزنجیر زنی کی ماتمی جلوس جی پی اومال روڈ مری سے ہوتاہوا چنارچوک پہنچا اورپرامن طور پر امام بارگاہ تحصیل روڈ مری پر اختتام پذیرہوگیا،جلوس کے موقع پرایس ڈی پی اومری ملک عارف محمود،ایس ایچ اواعجاز شاہ،ایس آئی گلستان نیازی نے بھاری پولیس نفری کیساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جبکہ آرڈبلیو ایم سی مری کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن طلحہ میر اورزونل آفیسرساجد علی نے صفائی کے بہترین انتظامات کررکھے تھے،ماتمی جلوس کے ساتھ امن کمیٹی کے ممبران سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،لیبرونگ ن مری کے صدرغالب بشیر عباسی،یوسف ہارون عباسی،میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملہ اوردیگر سکیورٹی ادارے بھی موجودتھے،اتوار کی تعطیل کی وجہ سے کثیر تعداد میں سیاح بھی مری میں موجودتھے۔