ستمبر 30, 2023

پی آر او اور صحافیوں کوجامعات کے قوانین کاوسیع اورمسلسل مطالعہ جاری

0
Journalists

Journalists

مری:صحافت کو ریاست کے چوتھے ستون ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور تعلیمی ترقی میں ہمارے میڈیا کا کردار انتہائی شاندار رہا ہے،پی آر او اور صحافیوں کوجامعات کے قوانین کاوسیع اورمسلسل مطالعہ جاری رکھناچائیے تاکہ عوام تک اطلاعات کی رسائی میں کوئی ابہام یاسقم باقی نہ رہے ان خیالات کااظہار کوہسارپنجاب ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کوہسار یونیورسٹی مری میں افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹیز کے پبلک ریلیشن آفیسرز اور صحافیوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معیاری اور بامقصد تنقید کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اہم سمجھتا ہے لیکن حقائق کے منافی بلاتحقیق غلط خبر جامعات اور تعلیم پر غلط اثر ڈالتا ہے، تقریب سے کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر منصور بلوچ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم اور ڈائیریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر آصف منیر نے بھی خطاب کیا اس موقعہ پر شرکاء نے پینل ڈسکشنز میں بھی حصہ لیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے