فروری 28, 2024

مری کو آہستہ آہستہ آپریشن جاری

0

مری گرینڈ عوامی جرگہ حلف کے بعد تنازعات کا شکار ہوگیا۔متاٹرین کیطرف سے رنگ برنگی اختلافی پوسٹیں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔جمعہ کے دن منعقد ہونیوالے جرگہ جس میں تقریبآ تمام ہی جماعتوں کے قائدین شریک ہوے اس کے بعد متاثرین ایکسپریس وے کیطرف سے آپریشن روکنے کیلیئے بلاے جانیوالے جرگہ کو مسلم لیگ ن کا پروگرام قرار دینا شروع کردیا۔جبکہ آپریشن شروع ہونے کے بعد جماعت اسلامی کی مقامی قیادت پر تنقید اور مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری نوک جھونک کے جماعت اسلامی کی رہنما کو جرگہ میں اظہار خیال کا موقع نہ ملنا سے بھی سوشل میڈیا پر آواز اٹھتی دیکھی گئی۔اس مشکل وقت میں جب اہل مری کے کندھے استعمال کرکے سرکار کے افسران مری کو تباہی کے دھانے پہنچا کر یہاں سے بہت کچھ کما کر جا چکے ہیں اہل مری نے سنجیدگی سے آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہونے پر توجہ نہ دی تو دیگر شہروں سے انوسٹمنٹ کرنیوالوں کے بعد آہستہ آہستہ سب ہی جاری آپریشن کی زد میں آئیں اب جب غیر مقامی انواسٹرز کا آپریشن ہو رہا ہے تو خون دینے اور تیمارداری کیلیے اہل مری موجود ہیں مگر جب یہ آپریشن اہل مری کی املاک کیخلاف شروع ہوگیا تو پھر نہ کوئی خون دینے والا ہوگا اور نہ ہی کوئی تیمارداری کیلیے دستیاب ہوگا۔اور جن ٹاوٹوں کیوجہ سے موجود مشکل صورتحال کا سب کو سامنا ہے یہ ٹاوٹس پھر بھی کامیاب ہی ہونگے۔نقصان اہل مری کا اور کمائی سرکار کے چہیتوں کی ہوگی۔۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے