مری(محمد عتیق عباسی سے)مری سابق وزیر اعظم کی شرکت سے منعقد ہونیوالے عوامی جرگہ کے الٹے اثرات۔ہفتے کے دن تین مقامات پر آپریشن۔لوگوں کی بھاری انواسٹمنٹ سیاست نہ بچا سکی۔آپریشن کیلیئے مذید طاقتور فورس بھی طلب کی جاسکتی ہے۔ریسورس سینٹر میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کیلیئے آنیوالے مایوس۔زمینوں کی پیمنٹ ہوئی نہیں
این ایچ اے آپریشن میں مشغول۔مری میں بائی لاز روند کر بیورو کریسی کی تجوریاں بھر کر قائم کی جانیوالی تعمیرات کیخلاف آپریشن تیز۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں منعقد ہونیوالے گرینڈ عوامی جرگہ کے اثرات ہفتہ کے دن صبح سویرے الٹے پڑنے شروع ہوے۔این ایچ اے نے مغل آباد اور معروف کاروباری مرکز ڈنہ میں آپریشن کیا۔جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ نے ویو فورتھ چوک کے قریب فیصل آباد کے ایک شخص کے بند کام پر آپریشن کر کے زمین سے نکلے پلرز کو نقصان پہنچایا۔اہل مری سے جمعہ کے دن جو حلف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں لیا گیا۔اس پر پورا اترنے کا موقع تو انتظامیہ نے نہ دیا مگر ذرائع سے معلوم ہوا کہ آپریشن جو کہہ 12 دن سے جاری ہے اگر عوامی مذمت کا سامنا کہیں کرنا پڑا تو رینجر کو بھی طلب کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ہفتہ کے دن کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ خود آپریشن کو کشمیر پوائنٹ سے مانیٹر کرتے رہے ایسے میں مری کے ایسے افراد جنکو اب تک این ایچ اے ایکوائر زمین کی پیمنٹ نہ کر سکا اسکے متاثرین کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کیلیئے کشمیر پوائنٹ پہنچے مگر کمشنر راولپنڈی سے انکی ملاقات نہ ہوسکی۔مری میں جاری آپریشن میں آنے والے دنوں میں مذید تیزی متوقع ہے