ستمبر 30, 2023

سینئر نائب صدر ناصر عباسی ایڈووکیٹ کی طرف سے مری بار کہ احاطہ میں نمازیوں کی سہولت

0

مری بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی ایڈووکیٹ کی طرف سے مری بار کہ احاطہ میں نمازیوں کی سہولت کے لئے جدید طرز کے وضو خانہ کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر بار ایسوسی ایشن مری میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جج صاحبان کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مری جناب عرفان نسیم تارڑ، صدر مری بار ایسوسی ایشن، سردار مسعوداحمد خان ایڈووکیٹ، چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ، راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ، اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ، شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ، راجہ اشتیاق عباسی ایڈووکیٹ، گل آفتاب عباسی ایڈووکیٹ، فرحان نور عباسی ایڈووکیٹ، راجہ ناصر علی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے ناصر عباسی ایڈووکیٹ کی مری بار ایسوسی ایشن کے لئے بے لوث خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مری بار کی عزت و وقار کے لئے اپنی بیش بہا خدمات کاسلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مری بار کی طرف سے سینئر ممبران ذوالفقار امین عباسی ایڈووکیٹ، نذر عباسی ایڈووکیٹ، ناصر عباسی ایڈووکیٹ، اور بار ایسوسی ایشن مری کے نگران عماد اشتیاق عباسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈزبھی دی گئیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے