حسن علی کی افغانستان، پاکستان کے آخری گیند تک سنسنی خیزمقابلے کی پیشگوئی سچ

By Admin اگست 26, 2023

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے اہم مقابلے کے بارے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی سوشل میڈیا پر کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی جس پر قومی ٹیم کے نائب کپتان اور مین آف دا میچ شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔
گذشتہ روز ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔
شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے گرین شرٹس کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ جیتنے کے لیے چاررنز درکار ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے۔
حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے شاداب خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔
پاک افغان میچ مٰں پاکستان کی جیت کی درست پیشگوئی کرنے پر دنیائے کرکٹ سے حسن علی کو خوب سراہا جارہاہے۔

About Author

By Admin

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے