ac murree01 98

گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے ہوٹل ایسوسی ایشن مری انجمن تاجران مری کے عہدیداران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ

مری اسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے ہوٹل ایسوسی ایشن مری انجمن تاجران مری کے عہدیداران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ اسٹنٹ کمشنر آفس مری میں منعقد ہوئی جس میں ہوتل ایسوسی کے عہدیداران اور انجمن تاجران مری کے عہدیداران کی بڑی تعداد شریک تھی ہوٹل ایسوسی ایشن مری کی نمائندگی ہوتل ایسوسی ایشن مری کے صدر وچیرمین ڈوپلمنٹ اتھارٹی راجہ خلیل احمد کر رہے تھے جبکہ انجمن تاجران مری کی نمائندگی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق کر رہے اس موقعہ پر ٹورازم ڈوپلمنٹ اتھار ٹی کے فوکل پرسن راجہ ارسلان ایڈووکیٹ شعبہ صحت کے فوکل پرسن سہیل عرفان عباسی ایم ڈی فاران ہوٹل راجہ خضرخلیل ایم ڈی فلٹن ہوٹل یسین پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری کے مرکزی رہنما ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے سینر نائب صدر راجہ شہزاد رشید پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات راشد اعجاز عباسی ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے آفس سیکرٹری عبدالقدیر عباسی اور دیگر بھی اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ انجمن تاجران اور ہوٹل ایسوسی ایشن کی ہونے والے مٹینگ میں موجود تھے مٹینگ میں اسٹنٹ کمشنر مری نے مری شہر کوخوبصورت بنانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مری کی مین شاہراوں پر آبشار بنانے اور مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے ہلپ ڈسک کے قیام اور گرمائی سیزن کے دوران مری آنے والے سیاحوں کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور مری مال روڈ کے گردنواح کی مین شاہراوں پر قائم غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ سمیت دیگر مساہل کے حوالے سے اسٹنٹ کمشنر مری کو ہوٹل ایسوسی ایشن مری اور انجمن تاجران مری کے نمائندوں نے تجویز دیں اور اسٹنٹ کمشنر مری کو شہر کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے حوالے اسٹنٹ کمشنر مری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر اسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل ایسوسی ایشن مری اور انجمن تاجران کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہت جلد مری شہر کی خوبصورٹی اور دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں