صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری 19

کامیابی سنت رسول ﷺکے احکامات اور دین اسلام پر عمل کرکے ہی ملتی ہے صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )کامیابی سنت رسول ﷺکے احکامات اور دین اسلام پر عمل کرکے ہی ملتی ہے،مستحق طلبا و طالبات جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وسائل نہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ایسے نوجوانوں کو مفت تعلیم دیں گے ۔صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ آدووال میں جشن باہوکی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں چیئرمین حضرت سلطان باہوٹرسٹ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری نے کہا کہ کامیابی سنت رسول ﷺکے احکامات اور دین اسلام پر عمل کرکے ہی ملتی ہے اس موقع پر انہوں نے علاقہ کے عوام کے لیے بڑا اعلان کیا کہ غریب اور مستحق طلبا و طالبات جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وسائل نہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ایسے نوجوانوں کو مفت تعلیم دیں گے ہمارا میشن خدمت دین اور خدمت انسانیت ہے اور اسی میشن کے تحت ہمارا پلٹ فارم ضرورت مندوں کے لیے حاضر ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے کھیوڑہ میں مجھ سے سوال کیا گیا کہ آپ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تو میں نے کہا تھا کے موجودہ حکومت کو بھی پچھلی حکومتوں کی طرح ٹائم ملنا چاہیے تاکہ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکے مگر موجودہ حکومت کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا ہے مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لیتی جوں جوں وقت گزر رہا ہے غریب پر مہنگائی کا بوجھ بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ حکومت کو اپنے ہی وزرا سے خطرہ ہے انکے وزرا اور ایکے اتحادی ہی انکے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں