Woman Development 88

خواتین کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات

خواتین کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات

تحریر :ایم ظہیراعوان

Malikalipid@gmail.com

انسانی معاشرے میں عورت پیکر عزم و ہمت اور صبر کی علامت ہے عورت کے کئی روپ ہیںوہ ماں ،بیٹی ، بہن اور بیوی بھی ہے لیکن ہر روپ میں ایک منفرد اور عظیم مثال ہے ۔حکومت پنجاب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر خواتین کو سیاسی،معاشی،تعلیمی اور دیگر شعبوں میں مواقعے فراہم کر رہے ہیںجس کی وجہ سے بہت سی خواتین معاشرے میں اعلی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ خواتین کو شعور فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے او ان تقریب میں مختلف فیلڈز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو سراہا جاتا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہواور ان میں مذید آگے بڑھنے اورکام کرنے کا جذبہ بیدار ہو سکے۔

پاکستان کی آبادی نصف سے زیادہ خواتین پر مشتمل ہے اور پاکستان کو دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا ان کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا معاشرے میں عورت کے ساتھ امتیازی سلوک کی بھی ایک داستان ہے اس کا تعلق معاشر ے اور روایات سے بھی ہے عورت میں برداشت مر د کی نسبت بہت زیادہ ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس میں سب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے کوئی شحض قانون سے بالا تر نہیں ہے اور تیسری دنیا کے ممالک میں جہاں عورت کو ان کے جائز حقوق نہیں دیئے جاتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی تاکہ عورت کو معاشرے میں مکمل طور پر آزادی حاصل ہو وہ اپنی مرضی سے اپنے کام سرانجام دے سکیں۔

عورت کو معاشرے میں اہم مقام دینے کے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات سرانجام دئیے خواتین کے لیے پنجاب میں بہت سے منصوبے شروع کئے گے۔ایک پڑھی لکھی عورت ایک بہترین خاندان کو پروان چڑھاتی ہے ہمیں اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہییپنجاب حکومت خواتین کو ٹیکنکل ایچوکیشن اور دیگر تربیتی کورسزکروانے کے لیے تربیتی ادارے قائم کیے پنجاب کے محکمہ صنعت زار میں کمپیوٹر کورسز،کھانا بنانے ،دستکاری کرنے،کپڑوں کی سلائی ،کوکنگ کرنے،میک اپ،چینی زبان سیکھنے کے علاوہ اور دیگر بہت سے کورسسز کروائے جاتے ہیں تاکہ وہ ہنر سیکھ کر معاشرے اور ملک کی ترقی میں اہم کردارادر کرسکیں۔پنجاب حکومت اور نجی اداروں کے اشتراک سے سے فنی تربیت دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے اس کے لیے پنجاب حکومت نے “پنجاب سکل ڈویلپمنٹ ” پروگرام بنایا جو پنجاب کی خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ اور مختلف ہنر ز میں تربیت فراہم کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے لیے (پنجاب روزگار سکیم ) کے تحت قرضہ فراہم کر رہی ہے ان سکیموں کا مقصد معاشرے میں مردوں اور خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کر کے ایک الگ مقام دینا ہے ان سکیموں سے ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔ ان سکیموں سے بے روزگاری میں کمی آئے گی ۔ہمارے معاشر ے میں کچھ لوگ اسلام سے پہلے کی طرح خواتین کو اپنی وراثت میں حصہ نہیں دیتے تھے اس رحجان کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی گئی تاکہ خواتین کو جائز حق مل سکے اور اس کے علاوہ صوبے کے 36اضلا ع میں غریب خواتین کو گھر میں روزگار فراہم کرنے کے لیے مختلف سکیمیں جاری کیں جس سے ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

ان سکیموں کے تحت مال مویشیوں اورمرغیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ ان سکیموں کا مقصد پنجاب کی شہری خواتین کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکیں اورکسی سے پیچھے نہ رہیں اور اپنی معاشی بہتری اور ملکی ترقی میں اپناکردار ادا کر سکیں۔وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ، تعلیمی اداروں ،سرکاری اداروں ونجی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کیا جا تا ہے ان سب سرگرمیوں کا مقصد خواتین کو شعور فراہم کرنا ہے۔