ڈی سی خاران کا نرسنگ کالج کا دورہ، کتابیں تقسیم کیں۔

کوئٹہ:

ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے ہفتہ کے روز کہا کہ علاقے کے لوگوں کو تعلیم اور طبی سہولیات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسنگ کالج کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے اس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلباء میں نرسنگ کورس کی کتابیں تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، پرنسپل نرسنگ کالج حاجی محمد رفیق بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ اللہ زہری، ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر چاکر انور سیاپڈ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر الحق اور ڈی ایس وی حاجی زمرد علی درکزئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم انسداد ٹائیفائیڈ مہم ویکسین سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بے نظیر ڈویلپمنٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر احترام الحق نے انہیں سنٹر کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔


ِ
#ڈی #سی #خاران #کا #نرسنگ #کالج #کا #دورہ #کتابیں #تقسیم #کیں

(شہ سرخی کے علاوہ، اس کہانی کو مری نیوز کے عملے نے ایڈٹ نہیں کیا ہے اور یہ خبر ایک فیڈ سے شائع کیا گیا ہے۔)