Jhelum news 22 19

پنڈدادنخان کا علاقہ پننوال جرائم پیشہ عناصر کی آمجگاہ بن گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )پنڈدادنخان کا علاقہ پننوال جرائم پیشہ عناصر کی آمجگاہ بن گیا ،پننوال میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے بعد 14 سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کر لیا گیا لڑکی کی والدہ کا ڈی پی او جہلم سے جلد از جلد بیٹی بازیاب کروانے کا مطالبہ تھانہ جلالپور کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقہ پننوال کی رہائشی ارشاد بیگم نے تھانہ جلالپور شریف میں تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی گھر سے سامان لینے کے لیے دکان پر گئی تھی اور واپس نا آئی ہم نے اپنے طور پر تلاش شروع کردی جس پرنثار احمد اور اسکی بیوی نے بتایا کہاایک سفید رنگ کے کیری ڈبہ میں آپکی بیٹی کو علی محمد ،رمشا دخترمحمد اشرف،محمد شفیق ،محمد اشرف ولد غلام نے میری14 سالہ بیٹی کو زبردست اغواکر لیا ہے جس پر تھانہ جلالپور شریف پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 17/20بجرم365Bدرج کر لیا ہے ارشاد بیگم پولیس کے اعلی حکام اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پنن وال میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک راہگیر زخمی ہوا جبکہ ایک طالب اور قتل کر دیا گیا جسکے بعد علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جوکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پنڈدادنخان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او جہلم کے لیے بڑا چیلنج ہیں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام اُمید کرتے ہیں کہ نئے آنے والے ڈی پی او جہلم جرائم کی روک تھا م کے لیے موثر اقدامات کریں گے اور جرائم کی روک تھام کے لیے تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف میں قابل اور فرض شناس افسرکو تعینات کریں گے تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار نا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں