23

وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن گرین اینڈ کلین کو مد نظر رکھتے ہوئے پارک بنایا گیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )کھیوڑہ شہر کی عوام کے لیے پینے کے لیے صاف پانی ہسپتال کے ٹف ٹائل مین روڈ کے ساتھ گرین بیلٹ و دیگر ترقیاتی کاموںپر ہم کمیونٹی کے ساتھ مل کر شہر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں ورکس منیجر آئی سی آئی حاجی عمر مشتاق ،شہریوں اور آئی سی آئی سوڈا ایش کے مشترکہ تعاون سے سول ہسپتال کھیوڑہ میں بنائے گئے پارک کا افتتاح ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید ورکس منیجر آئی سی آئی عمر مشتاق بزرگ رہنما پی ٹی آئی ملک خادم حسین نے کیا تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ اور شہریوں کے تعاون سے سول ہسپتال کھیوڑہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن گرین اینڈ کلین کو مد نظر رکھتے ہوئے پارک بنایا گیا پارک کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی معروف قانون دان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید، ورکس منیجر حاجی عمرمشتاق ،معروف بزنس مین و بزرگ رہنما پی ٹی آئی ملک خادم حسین کا گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا تقریب میں شہر بھر سے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک وقار عباس نے سپاسنامہ پیش کیا اور تعمیروترقی کے حوالے سے آگاہ کیا اور بزرگ رہنما ملک خادم حسین نے کھیوڑہ کے مسائل پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ کھیوڑہ کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے نہر کے منصوبے سے علاقے کی تعمیروترقی میں اضافہ ہو گا پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کی سہولیات میسر ہوں گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش کامسئلہ حل کروانے کے لیے چوہدری فواد حسین بھرپور کوشش کر رہے ہیں پی ایم ڈی سی مائینروں ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی خدمت جاری رکھیں گے پارک کی افتتاحی تقریب سے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیوڑہ شہر کے ساتھ پہلے بھی فلاحی کاموں میں نمایاں تعاون کرتے ہیں ہمارے ادارے نے پہلے بھی ایم سی کھیوڑہ کے ممبران کے کہنے پر بلدیہ کھیوڑہ بوسڑ پر دوعدد اور بیلہ پنڈدادنخان میں دوعدد ہیوی جنریٹر شہر کے لیے گفٹ کیئے تھے اور باقاعدہ ایگریمنٹ ہوا کہ ہیوی جنریٹر کی مینٹینس آئی سی آئی کے ذمہ ہو گی اور ڈیزل بلدیہ کھیوڑہ کے ذمہ ہو گا ہم ہسپتال کے باہر گرین بیلٹ ٹف ٹائل و دیگر شہر کے مسائل کے حل کی مشاورت کر کے پوری کوشش کرینگے پہلے بھی شہرکی تعمیرو ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کھیوڑہ پی ٹی آئی کی ٹیم بھی کھیوڑہ کی فلاح بہبود کے لیے آئیں ہم مل کر بیٹھ کر مشاورت سے مسائل حل کریںگے اور کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کے لیے ملکر کام کرینگے۔ آخر میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید ورکس منیجر عمرمشتاق معروف بزنس مین و بزرگ رہنما پی ٹی آئی ملک خادم حسین نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں