مری ڈی ایس پی ٹریفک

مری ڈی ایس پی ٹریفک کی عدم تعیناتی ٹریفک کے مسائل بڑھنے لگے

مری ڈی ایس پی ٹریفک کی عدم تعیناتی کے باعث یہاں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہورہے ہیں ایڈیشنل چارج سے معاملات مزید گھمبیر ہورہے ہیں ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ سیاسی مداخلت اور لڑائی جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں مری سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے مری سمیت تمام لوکل روٹس پر کرایوں میں من مرضی سے بڑا اضافہ کردیا گیا ہے حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف بھی عوام کو تاحال نہیں مل سکا ہے سی ٹی او راولپنڈی مری میں مستقل ڈی ایس پی ٹریفک کی تعیناتی عمل میں لائیں تاکہ ٹریفک سے متعلقہ مسائل کافوری حل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں