شاپنگ بیگ 61

مری شاپنگ بیگ پر پابندی کے باوجود مری میں شاپنگ بیگ کی فروخت جاری

مری (راشدمغل سے )شاپنگ بیگ پر پابندی کے باوجود مری میں شاپنگ بیگ کی فروخت جاری ہے مگر متعلقہ ادارے شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں وفاقی حکومت طرف سے شاپنگ بیگ پر پابندی لگ رکھی ہے لیکن اس کے باوجود مری جو ایک سیاحتی مقام ہے اور وفاقی دارالحکومت سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقعہ ہے میں شاپنگ بیگ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے شاپنگ بیگ فوخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ انوائرمنٹ کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی جاری ہے جو محکمہ انوائر منٹ اور وفاقی حکومت کے لیے لمہ فکریہ ہے ایک طرف حکومت ماحول کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ملک بھر میں شاپنگ بیگوں پر پابندی عاہد کی تھی جس کی آخری تاریخ 20 فروری تھی لیکن حکومت کی طرف سے لگی گئی پابندی کو مری میں شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں نے ہوا میں اُڑ کر رکھا دیا جس کے باعث مری میں شاپنگ بیگ کی فروخت جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں