سڑکیں ٹوٹ چھوٹ کا شکار 10

مری سڑکیں ٹوٹ چھوٹ کا شکار

مری حالیہ موسم سرما میں ہونے والی برفباری میں روڈ وں کو صاف کرنے کے لیے کی جانے والی نمک سپاشی کے باعث جہاں مری کے تمام سڑکیں ٹوٹ چھوٹ کا شکار ہوگئی رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے نکل کر رکھ دی مری شہر میں داخل ہونے والی مین شاہراہ شارٹ کارٹ روڈ نقاسی آب اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور محکمہ ہائی وئے کی غفلت اور پرواہی سے حالیہ بارشوں میں لینڈسلائیڈ ہوگئی وہاں ہی کلڈنہ روڈ امتیاز شہید روڈ لوجھیکا گلی روڈ سمیت ویو فورتھ روڈ سمیت محکمہ ہائی وئے کی غفلت اور پلیاں بند ہونے اور نقاسی آب کے لیے نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہوگئی ہیں جن کو اگر محکمہ ہائی وئے نے بروقت تعمیر نہ کیا تو نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹروں بلکہ پیدل سفر کرنے کے گھروں کو جانے والی مقامی آبادی کو بھی زبردست مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا اور ساتھ ہی مری کی سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں