راشن

مری تحریک انصاف کے مخیر حضرات نے مل کر 30 سے 35 لاکھ روپے کے راشن کے بیگ تیار

مری تحریک انصاف کے مخیر حضرات نے مل کر 30 سے 35 لاکھ روپے کے راشن کے بیگ تیار کئے ہیں جو مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں،ساگری سرکل میں مستحقین میں تقسیم کرینگے اس سلسلہ میں کوئی بھی فوٹوسیشن نہیں ہوگا اس کو ہم ایک اچھی مثال قائم کرتے ہیں تاکہ دیگر فلاحی ادارے بھی میدان عمل میں آئیں اور موجودہ مشکل گھڑی میں دیہاڑدار اور سفید پوش طبقے کی مدد کی جاسکے یہ ہم تمام مخیر حضرات کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس خیر کے کام میں شریک ہوسکے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی نے مری میڈیا کو اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا اس سلسلے میں اپنی تجاویز بھی دے تاکہ اسکے مطابق اگلے مرحلے میں مزید اس فلاحی کام کو آگے بڑھایاجاسکے انہوں نے بتایا کہ مورخہ 7 اپریل بروز منگل میرے مرکزی دفتر مارگلہ سے راشن لیکر تمام متعلقہ علاقوں کیلئے گاڑیاں روانہ کی جائینگیں مری میڈیا کے نمائندے اس سلسلے میں تعاون کریں اور میرے دفتر میں پہنچیں یہ ہم نے اپنی ذاتی کوششوں او ردلچسپی سے فنڈز اکھٹے کئے ہیں جس کا مقصد صرف مزدور،دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کی مدد کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں